رات دن

قسم کلام: متعلق فعل

معنی

١ - آٹھوں پہر، شب و روز ہر وقت۔  رات دن گردش میں ہیں سات آسماں ہو رہے گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا      ( ١٨٦٩ء، غالب، دیوان، ١٦١ )

اشتقاق

سنسکرت سے ماخوذ اسم 'رات' اور 'دن' پر مشتمل مرکب 'رات دن' اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔